انتقال

حیدرآباد۔10؍اکتوبر (راست) محترمہ بدرالنساء بیگم زوجہ سید ضیاء الحسن عرف خالد بھائی کا بعمر 60 سال آج دوپہر ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، باسط جنگ کی نبیری اور محمد عبدالباقی خان کی دختر تھیں۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھیں۔ نماز جنازہ جمعرات 11 اکتوبر کو بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی ہڑواڑ محمد باقر خان نزد درگاہ حضرت برہنہ شاہ سنتوش نگر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 8886047973 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭ ممتاز شاعر جناب سید مسرور عابدی شرفی استاد الشعراء المعروف سید فصیح اللہ پاشاہ ساکن چنچل گوڑہ کی اہلیہ محترمہ سلیم النساء مسرور پرنسپل نیو مریم گرامر اسکول ملک پیٹ کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی آج بعد عشاء مسجد حضرت پیراں شاہ صاحب ؒ چنچل گوڑہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں سوگواروں کی کثیر تعداد بشمول ارکان اسمبلی، ارکان بلدیہ ، شعراء کرام ، رشتہ داروں کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کے پسماندگان میں ایک لڑکا سید عاصم عابدی شہریار ٹی وی اینکر کے علاوہ 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحومہ ، جناب سید محمد علی عابدی ( مرحوم ) سابق سیکشن آفیسر پنچایت راج سکریٹری آندھرا پردیش کی بہو اور کانگریس لیڈر مسٹر سید مجتبی عابدی صدر نشین اردو کونسل کی حقیقی بھاوج ہوتی تھیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بوقت بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچلگوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9908129133 ۔ 9959067119 ۔ 9160109771 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭ محترمہ احمد النساء بیگم زوجہ محمد مجیب الدین مرحوم ریٹائرڈ پروفیسر کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات 11 اکٹوبربعد نماز عصر مسجد عثمانیہ ججس کالونی ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین سلیم نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849138436 ، 7675876924 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد صلاح الدین ( عرف سلیم صاحب ) ولد جناب شجاع الدین صاحب مرحوم متوطن بھونگیر حال مقیم نصیب نگر چندرائن گٹہ کا آج بروز چہارشنبہ 10اکٹوبر کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل 11 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد حصاء نصیب نگر پھول باغ میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ رابطہ کیلئے 9700145246 ، 6300954768 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔نماز ظہر ٹھیک 1-00 بجے ادا کی جائے گی۔

حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عمر علی خاں ( منا خاں ) ولد جناب مظفر علی خاں کا 10 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ جن کی بعد نماز جنازہ تدفین پیرا ماونٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581734991 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محمد اسماعیل ولد جناب محمد مسکین مرحوم وظیفہ یاب محکمہ زراعت متوطن سدی پیٹ حال مقیم یوسف ٹیکری حیدرآباد کا طویل علالت کے بعد 9 اکٹوبر بروز منگل صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، نظام کالونی ویلفیر سوسائٹی کے صدر تھے ۔ انجینئر شیخ حسین ، ناظم جماعت اسلامی الحسنات کالونی کے برادر نسبتی تھے ۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر صدیق ، الحسنات کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر مسجد قطب شاہی کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9491211215 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رفیعہ سلطانہ اہلیہ جناب سید ظفر احمد کا بروز چہارشنبہ 10 اکٹوبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان قطب شاہی مسجد بازار گارڈ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686788748 پر ربط کریں ۔۔