انتقال

حیدرآباد 7 اکٹوبر (راست) جناب محمد محمود قریشی ولد جناب محمد یٰسین قریشی (مرحوم) موظف صدر مدرس پُل قدیم حال مقیم ابوظہبی کا بروز شنبہ 6 اکٹوبر کو انتقال ہوا۔ تدفین ابوظہبی میں 7 اکٹوبر کو عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 00971507830773 یا 9703737047 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 7 اکٹوبر (راست) الحاج و قاری محمد اعظم خان ولد جناب محمود علی خان مرحوم ریٹائرڈ اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر اے پی ایس ای بی ساکن ایم آئی جی ایچ کالونی مہدی پٹنم کا 6 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی (چھوٹی مسجد) مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9963812052 یا 9502424169 پر ربط کریں۔