انتقال

حیدرآباد ۔ 5۔ اکتوبر (راست) محترمہ قمر النساء صاحبہ ریٹائرڈ معلمہ موسی رام باغ گرلز ہائی اسکول اہلیہ جناب محمدشریف صاحب ساکن اولڈ ملک پیٹ واحد نگر کا 5۔ اکتوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد ضیاء الحق ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین عثمان پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند جناب کلیم شارخ حال مقیم ریاض اور 2دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار7۔ اکتوبر بعدنماز عصر مسجد ضیاء الحق ملک پیٹ میں مقررہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8247378553 پر ربط پیدا کیاجا سکتا ہے۔

٭٭ جناب محمد خلیل الرحمن ولد جناب محمد عبدالرحمان مرحوم موظف اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر ساکن فتح دروازہ ، تعلیم ملڑ کا بعمر 82 سال بروز جمعہ ، 5 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ صاحب قبلہؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان و 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346433251 ۔ 9346655870 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب افسر علی ولد جناب سردار علی مرحوم ساکن میر عالم منڈی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 6اکٹوبر بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7780194408یا 6304040815 پر ربط کریں