انتقال

٭٭ محترمہ طیبہ سلطانہ منوری اہلیہ جناب سید علی نقی ید اللہی موظف لکچرار اردو آرٹس کالج حمایت نگر کا انتقال 2 اکٹوبر کی شام ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت سید مرتضیٰ صاحب ید اللہی ؒ کھلہ چنچل گوڑہ میں بروز جمعرات 4 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر ( 2 بجے دن ) ادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ حضرت بندگی پیراں شاہ قاسم مجتہد گروہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686052119 ۔ 9346376392 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید سعادات قادری ولد جناب سید محی الدین قادری ساکن چنتل بستی کا بعمر 85 سال یکم اکٹوبر 2018 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد قادریہ نئی بستی فرسٹ لانسر میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 4 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966233593 ۔ 9346709004 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالوہاب ولد جناب سیٹھ محمد سمیع اللہ کا بعمر 25 سال 2 اکٹوبر کو حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہ ؒ ، لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978571197 ۔ 7396105009 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ فاطمہ خاتون زوجہ این محبوب مرحوم کا انتقال 3 اکتوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ہوگیا ۔نماز جنازہ 4اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر (1:15بجے) جامع مسجد آم والی قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین نزد قبرستان درگاہ حضرت حسین علی شاہ قلندرؒ متصل فتح دروازہ چراغ علی لائین عمل میں آئے گی ۔ زیارت 5 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703936741-9908677701 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالرفیق ولد جناب ایم اے قیوم ساکن پدما راؤ نگر ویلزلی چرچ سکندرآباد حمایت نگر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چلکل گوڑہ سکندرآباد میں بعد نماز ظہر اداکی جائیگی ۔۔

٭٭ الحاج کیپٹن حامد الدین احمد مرحوم کی اہلیہ محترمہ الحاجہ سلماء صبیحہ دختر الحاج سید محی الدین مرحوم ساکن اے سی گارڈ شانتی نگر کا آج بعد نماز عصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 4 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد خدیجہ بیگم سلطان میں ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ اکبر علی شاہ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9885077872 پر ربط کریں ۔۔