انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ صبیحہ بیگم ثریا ریٹائرڈ ہیڈ مس گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکول سکنڈلانسر گولکنڈہ بنت جناب محمد قطب الدین مفتی کوہیری مرحوم زوجہ جناب محمد جلال الدین اکبر لیبر آفیسر وظیفہ یاب ساکن سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی کا 24 ستمبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 ستمبر کو بعد نماز فجر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بغدادی ؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642429398 ۔ 9885358899 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر عسکر علی خاں ولد مولوی میر جعفر علی خاں مرحوم نبیرہ تارا صاحب جاگیر دار کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے الاوہ سرطوق مبارک میں پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس عزاء 25 ستمبر 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 3 فرزند ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849769545 پر ربط کریں ۔۔