انتقال

حیدرآباد ۔ 19ستمبر (راست) الحاج محمد غلام غیاث الدین عفانی آرکٹیکٹ ولد الحاج غلام دستگیر پیارے میاں مرحوم گرونا پیٹ ساکن کٹل گوڑہ عثمان پورہ کا 18ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میںادا کی گئی اور تدفین قبرستان گول تکیہ عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 20ستمبر کو بعد عصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849071327 یا 8639643594 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ سیدہ مصباح فاطمہ زوجہ جناب محمد شاہ علی (ایاز) بنت جناب سید ابوالحسن کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ نزد مسلم ہاسپٹل میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801275418 یا 9705125323 پر ربط کریں ۔