انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : نیویارک امریکہ میں مقیم جناب علاء الدین انصاری فرزند جناب صدیق اللہ انصاری مرحوم مالک پارچہ حاجی رجب علی بنارس والا لاڈ بازار کا 17 ستمبر کو انتقال ہوگیا جو طاہر عفاری ( بارکس ) کے نسبتی برادر ہوتے ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین 18 ستمبر بعد نماز عصر نیویارک امریکہ میں عمل میں آئی ۔ 19 ستمبر بعد نماز عصر مسجد چوک مرغاں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849472817 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭٭ الحاج محمد خورشید احمد ولد ایم اے عزیز ( موظف گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ) ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کا آج بعمر 87 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد مالن بی ( ریتی کی مسجد ) یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطانہ دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 20 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد مالن بی صاحبہ ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔۔