انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید اختر محی الدین قادری کی اہلیہ محترمہ کا 66 سال کی عمر میں قبل نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، مولانا سید اسحق محی الدین قادری بانی و ناظم مدرسہ انوار محمدی بہادر پورہ کی والدہ ہوتی ہیں ۔ نماز جنازہ 14 ستمبر کو بعد نماز جمعہ 2-30 بجے دن جامع مسجد چندہ بی بی عثمان باغ بہادر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مدرسہ باب العلم انواری محمدی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848173896 ۔ 9133193472 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یاسین عرف شفیق ولد جناب محمد حبیب محمد غوث الرحمن مرحوم ساکن بدویل راجندر نگر کا 14 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 ستمبر کو مسجد محمدیہ بدول میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت 16 ستمبر کو مسجد محمدیہ بدویل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8463991490 ۔ 9533066240 پر ربط کریں ۔۔