انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محب الحق مرحوم سلطان شاہی کی دختر محترمہ ہاجرہ سلطانہ کا 3 ستمبر 2018 بروز پیر ہوسٹن امریکہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین ہوسٹن میں 4 ستمبر منگل عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمان احمد ، جناب عبدالروف ، سید شریف حسن کی نسبتی ہمشیرہ تھیں اور جناب محمود الحسن کی ہمشیرہ تھیں ۔ پسماندگان میں دو لڑکے مزمل صدیقی اور مدثر صدیقی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849072628 ۔ 24522164 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید امیر ولد جناب سید داود موظف سی ٹی او کا 2 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور دو دختران شامل ہیں ۔ زیارت 4 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7386610085 ۔ 9885402646 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ مہر النساء بیگم زوجہ محمد عبدالقیوم ریٹائرڈ اڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ زراعت کا بروز پیر 3 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہؒ میں 4 ستمبر بروز منگل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ سلطان قبرستان عقب چنچل گوڑہ جیل میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550542637 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سکینہ مشتاق بنت جناب میر مومن علی مرحوم اہلیہ جناب سید مشتاق حسین گتہ دار مرحوم کا 2 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا ڈاکٹر شوکت علی مرزا نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 4 ستمبر کو بعد نماز مغربین بیت القائم پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7893794415 ۔ 9985849358 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ محمد نصر الدین کا مختصر سی علالت کے بعد بروز اتوار 2 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بعد نماز عصر قطبی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885598015 ۔ 9177707474 پر ربط کریں ۔۔