انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید مرتضیٰ علی خاں ابن سید مصطفی علی خاں مرحوم کا 31 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 2 ستمبر کو 5 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24414090 ۔ 6302007754 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شکور مرحوم واعظ و پولیس آفیسر کی اہلیہ محترمہ مہر النساء کا آج صبح 3 بجے دواخانے میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رنمست پورہ جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد لال بیگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9290657121 ۔ 9866103740 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ کنیز رقیہ فاطمہ بنت مولانا سید دلدار حسین عابدی کا انتقال ہوگیا ۔ میت 2 ستمبر صبح 7 بجے عاشور خانہ قائم بمکان سید دلدار حسین عابدی امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ سے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی نماز پڑھائیں گے ۔ مجلس زیارت 4 ستمبر 4 ساعت عصر مولانا سید دلدار حسین کے مکان پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700631117 ۔ 9014172110 پر ربط کریں ۔۔