انتقال

حیدرآباد 4 فروری (راست) جناب امیر حمزہ ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم مالک پنک سٹی ہوم نیڈس کا 4 فروری بروز اتوار بعد ظہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 فروری بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد سلمانؓ ، امان نگر (بی) میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد سلمانؓ ، امان نگر (بی) میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 7 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9346472245 پر ربط کریں۔
ll جناب اکبر شریف عرف سرور ولد جناب حسین شریف ریٹائرڈ ریلوے سب انسپکٹر کا 4 فروری بروز یکشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء 4 فروری کو مسجد قطب شاہی بازار گیاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین آزاد شاہ تکیہ روبرو حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 6 فروری بعد نماز عصر مسجد آزاد شاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9246100152 یا 9346943799 پر ربط کریں۔
ll الحاج قاضی محمد بدیع الدین ولد جناب محمد لطیف الدین مرحوم کا بروز اتوار 4 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 5 فروری کو مسجد حافظ ڈنکا میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر ٹھیک 1.30 بجے مقرر ہے اور تدفین میر کا دائرہ قبرستان سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9866436869 ، 9032421099 پر ربط کریں۔
ll جناب ایوب بن محمد باشادی حال مقیم آسٹریلیا (ملبورن) کا طویل علالت کے بعد 3 فروری 2018 ء کو انتقال ہوگیا۔ تدفین ملبورن میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر، دو فرزند ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9000205939 یا 8686214369 پر ربط کریں۔