انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد صمصام الدین ولد جناب محمد حسام الدین موظف سائنٹفک آفیسر ای سی آئی ایل ساکن سعید آباد عیدگاہ کا یکم فروری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد معراج سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9676814330 ۔ 7680810188 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد عبدالرحیم الدین خاں ولد جناب محمد سلیم الدین خاں مرحوم ساکن خلوت ہمت پورہ حال مقیم ریاض (کے ایس اے ) کا یکم فروری بروز جمعرات صبح انتقال ہوگیا ۔ غائبانہ نماز جنازہ بعد نماز عصر فاروق اعظم مسجد خلوت ہمت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض کے ایس اے میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 4 فروری اتوار بعد نماز عصر فاروق اعظم مسجد خلوت ہمت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790687080 ۔ 8185961861 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید امام الدین سید بھائی ولد جناب سید شرف الدین کا بعمر 78 سال بروز جمعہ 12 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر محمدیہ مسجد عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848506793 پر ربط کریں ۔۔