انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد اقبال ساکن سنتوش نگر ولد جناب عبدالقادر مرحوم کا بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ بانو نگر ، سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949014104 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شمس النساء زوجہ ڈاکٹر صمصام الدین محمد مرحوم کی فاتحہ سیوم بروز جمعرات 25 جنوری بعد نماز عصر مسجد حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ ، مصری گنج میں مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے مرحومہ کے مکان واقع تارناکہ تیسری گلی قریب بگ بازار بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ مرحومہ کا کل انتقال ہوا اور نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شاہی باغ عامہ میں پڑھائی گئی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 919849007680 پر ربط کریں ۔۔