انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ؍ مئی ( راست) جناب محمد صلاح الدین صدیقی (سابق ملازم سرکیولیشن منیجر سیاست )ولد جناب شریف الدین صدیقی مرحوم کا 31 مئی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجدسنگ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت بندگی میاں شاہ قاسم دائرہ گور مہدویہ مشیرآباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8978977786, 9949616314 پر ربط کریں
حیدرآباد۔/31مئی، ( راست ) جناب سید اسد حیدر عابدی ابن جناب سید حیدر علی خاں عابدی یاس کا 31مئی کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ 10بجے شب دیوڑھی سید جمشید علی خاں ( لوہے کی کمان ) سے میت اٹھائی گئی اور تدفین آبائی مقبرہ قیصر جنگ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل 2جون 11بجے دن دیوڑھی جمشید علی خاں لوہے کی کمان میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392506866 ، 9346999316 پر ربط کریں۔