انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید تاج الدین احمد ولد جناب سید فصیح الدین احمد موظف ڈیویژنل انجینئر محکمہ اے پی سی پی ڈی سی ایل ساکن سوماجی گوڑہ کا حرکت قلب بند ہونے سے 17 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 جنوری بعد نماز مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8179291008 ۔ 9985723383 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مصطفی مسعود ولد جناب محمد خواجہ مرحوم کا بعمر 58 سال طویل علالت کے بعد آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دھوبن ، آغا پورہ ، دارالسلام روڈ میں ادا کی جائے گی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد دھوبن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642058274 ۔ 9394661175 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید باقر حسین ولد جناب سید سردار حسین ساکن ملے پلی کا 13 جنوری کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 جنوری بعد نماز جمعہ معظم پورہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند جناب سید صابر حسین سے فون 9247152104 ۔ 9676121045 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ افسر بانو زوجہ جناب محمد اکبر علی کا بعمر 62 سال 17 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء شیخ فیض کی کمان متصل مسجد میں عمل میں آئی ۔ تدفین عیدی بازار قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر 19 جنوری اندرون یاقوت پورہ محلہ گچی چبوترہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985279661 ۔ 8686367335 پر ربط کریں ۔۔