انتقال

حیدرآباد ۔ /14 جنوری (راست) جناب واجد علی خان عرف بابا الیکٹریکل کنٹراکٹر ، حکیم پیٹ ٹولی چوکی ، ولد جناب امجد علی خان مرحوم ، موظف محکمہ ہیلتھ محبوب نگرکا آج دوپہر مختصر علالت کے بعد بعمر 51 سال انتقال ہوا ۔ بعد نماز عشاء مسجد آمینہ ، پیراماؤنٹ کالونی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان حکیم پیٹ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب مجاہد صدیقی ، نمائندہ سیاست نارائن پیٹ کے برادر نسبتی تھے ۔ تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9032786942 – 9704444441 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

حیدرآباد۔/14جنوری، ( راست ) الحاج شیخ محمود قادری ساکن احمد نگر فرسٹ لانسرولد شیخ حسین اجمیری مرحوم کا بروز اتوار 14جنوری بعد فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر جامع مسجد سید احمد بادپاؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی۔ زیارت بروزمنگل 16 جنوری بعد عصر جامع مسجد حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8686292994 ، 8374862574 پر ربط کریں۔