انتقال

حیدرآباد ۔ 11 جنوری ۔ ( راست ) حبیب صالح بن علی البحر (آر ٹی سی ڈرائیور ) کا مختصر سی علالت کے بعد 10 جنوری بروز چہارشنبہ کو بعمر 57 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء (رات 10 بجے ) جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم بروز جمعہ 12 جنوری بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان و 4 دختران ہیں ۔ حبیب احمد بن عبداللہ رفیع و حبیب محمد بن عبداللہ رفیع (حبیب جانی ) کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست کے مرحوم بڑے بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885668626, 7095665718 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ رفعت سلطانہ زوجہ جناب محمد منیر احمد خاں ساکن حافظ بابا نگر کا 11 جنوری بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جنوری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد برہنہ شاہ صاحبؒ معین باغ میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جمعہ 1-30 بجے مقرر ہے ۔ اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، محمد عبدالباری رکن سدھیر کمیٹی کی ہمشیرہ ہوتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد برہنہ شاہ صاحبؒ ، معین باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985138603 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عمر پاشاہ ( پاشاہ بھائی ) چیرمین فلاور مارکٹ ولد جناب محمد عبداللہ بن علی کا 11 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین غازی بنڈہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 995138788 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فریدہ بانو زوجہ جناب محمد عبدالحق مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جنوری بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان پہاڑی شریف میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801305934 ۔ 9030723121 ۔ 9392461391 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سکینہ بیگم زوجہ جناب میجر احمد الدین مرحوم بنت نواب رحمت یار جنگ بہادر کا 11 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد قبور عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قبور کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 13 جنوری کو مسجد قبور عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849172710 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حاجی محمد فضل محی الدین ولد جناب قادر محی الدین مرحوم کا 11 جنوری کو بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ فضل سپلائی کمپنی کے مالک تھے ۔ پسماندگان میں 6 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔ جنازہ کی نماز مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 4 بجے پیر پاشاہ مسجد دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391196849 ۔ 9391122781 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خلیل احمد ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کا 10 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نور ایرہ گڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نور میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885644721 ۔ 8801432314 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عابد علی ولد جناب محمد حیدر علی مرحوم ریٹائرڈ کمرشیل سیلس ٹیکس ساکن عابڈز فرمان واڑی کا آج صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 جنوری بعد نماز عصر مسجد حضرت سید شاہ موسیٰ قادری بغدادی فرمان واڑی عابڈز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9399968027 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مرزا اعجاز حیدر ابن آغا محمد حسین مرحوم کا 10 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ 5 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین دائرے حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 جنوری کو چار بجے شام زہرا منزل نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9341245175 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد صفی اللہ شریف ولد ڈاکٹر محمد جمال شریف ساکن مانصاحب ٹینک کا بروز جمعرات شام 7 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عالم گیر شانتی نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951838305 ۔ 9246524007 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد شہاب الدین ولد جناب محمد امیر الدین مرحوم کا بعمر 70 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ضیا ، قادر باغ نانل نگر میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 جنوری کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد وجئے نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309015754 ۔ 9573417187 پر ربط کریں ۔۔