انتقال

حیدرآباد ۔ 6 جنوری(راست) محترمہ لئیق النساء بیگم اہلیہ پیرزادہ سید محمد علی مرحوم کا آج شب انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سلطان نواز جنگ آغا پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بعد نماز ظہر 7 جنوری اتوار کو قبرستان سیدانی ماں ٹینک بنڈ کواڑی گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246354555 یا 8374530544 پر ربط کریں۔
00 محمد عبدالایوب ولد محمد عبدالعزیز مرحوم کا بعمر 43 سال ساکن قاضی گلی شمس آباد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد شمس آباد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948158221 پر ربط کریں۔
00 محترمہ سیدہ نسیم فاطمہ ایس جی ٹیچر گورنمنٹ اچی ریڈی نگر I زوجہ محمد اسمعیل مؤظف ضلع آڈیٹ آفیسر کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 جنوری اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما مقرر ہے اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848416408 ، 9398530158 پر ربط کریں۔