انتقال

٭ محمد ایوب علی خان ولدجناب محمد عبدالرحیم خان ریٹائرڈ ہیڈ کیاشیئر ایس بی آئی گن فاؤنڈری کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد لطیف محمدی لائن کمپنی باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان پنشن پورہ لنگر حوض میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849838305 یا 9885541487 پر ربط کریں۔

٭ الحاج محمد شمش الدین قادری ولد جناب محمد گُڑ صاحب ( مرحوم ) کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ صنعت نگر جعفریہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عید گاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر جمعہ کو جعفریہ مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9573176185 یا 9502678466 پر ربط کریں۔
٭ صاحبزادہ نواب سید محمد خلیل اللہ خان ولد صاحبزادہ نواب محمد امیر اللہ خان سابق سپرنٹنڈنٹ کا 4 جنوری کی علی الصبح فرسٹ لانسر میں 85 سال کی عمر میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ رفیع الدولہ نامپلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مرحوم، نواب کاظم علی خان کے ماموں زاد بھائی تھے۔ زیارت بعد نماز عصر بروز جمعہ مسجد قادریہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849000727 یا 9246349414 پر ربط کریں۔
٭ الحاج شیخ واحد علی مرحوم کی اہلیہ الحاجہ عصمت بیگم کا بروز جمعرات حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں ادا کی جائے گی اور تدفین بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 قبرستان مسجد بلال میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 8106786388 ، 9866711242 پر ربط پیدا کریں۔
٭ محترمہ قمر سلطانہ زوجہ جناب عبدالرزاق مرحوم کا 3 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 6 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885188582 پر ربط کریں۔
٭ جناب میر وحید الدین احمد کا 2جنوری بروز منگل بعد ظہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء چپل بازار کی مسجد میں ادا کی گئی اور قطبی گوڑہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9246502857 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ صالحہ خاتون کا بروز جمعرات 4 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت مرتضی میاں صاحب کھلہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت راج محمد نزد ذائقہ ہوٹل عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989707472 یا 7780167090 پر ربط کریں۔