انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( راست ) : دواخانہ فیض یونانی کے بانی حکیم محمد فیاض علی کے اہلیہ کا بروز چہارشنبہ 29 اپریل کو طویل علالت کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 اپریل بعد نماز عصر مسجد جہانگیر بی کنگس کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد جہانگیر بی کنگس کالونی شاستری پورم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9391176509 پر ربط کریں ۔۔