انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب میر حیدر علی ولد جناب میر یسین علی مرحوم عمر 85 سال کا 3 جنوری بروز چہارشنبہ دوران علاج خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ اندرون یاقوت پورہ پتھر کا مکان میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت روشن دل تکیہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 جنوری بعد نماز عصر مسجد کمیلہ اندرون یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704970440 ۔ 9848094161 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالرزاق پروپرائٹر نیو بھارت انولپ میکرر شیر گیٹ کنگ کوٹھی صدر مسجد سلمان فارسیؓ شہید نگر موظف ملازم گورنمنٹ ہاسپٹل شفا خانہ چارمینار کا کل انتقال ہوگیا ۔ زیارت مسجد سلمان فارسیؓ میں 4 جنوری کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966247245 ۔ 9392622211 ۔ 9160365414 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ عبدالعزیز قادری عرف احمد قادری ولد جناب سید فیض علی شاہ قادری کا بعمر 81 سال ریٹائرڈ محکمہ یونانی متوطن شمس آباد کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت رمز علی شاہ قادری میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700657936 ۔ 9700757936 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رشیدہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالمجیب مرحوم کا 2 جنوری بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ زیارت 4 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد چوک بھونگیر میں مقررہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885309761 ۔ 9885309751 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر وحید الدین احمد ولد جناب میر بشر الدین کا بروز منگل 2 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز بعد نماز عشاء ہری مسجد چپل بازار میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین مسجد مینار پٹی کوٹھی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہری مسجد چپل بازار بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 8790102582 ۔ 9347313262 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب سید شاہ عبدالعزیز قادری فرزند جناب سید فیض علی شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت رمز علی شاہ قادری کمہارواڑی شمس آباد کا انتقال ہوا۔ نماز جنازہ جامع مسجد شمس آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ سید رمز علی شاہ قادری شمس آباد میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9700657936 ، 7075470806 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/3جنوری، ( راست ) محترمہ طیبہ سلطانہ زوجہ سید خیر الدین علی خان کا طویل علالت کے باعث آج دوپہر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء صوفی مسجد بالامرائی سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بوٹس کلب ( روبرو ) میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 5 جنوری بعد نماز عصر صوفی مسجد بالامرائی سکندرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 040-27846108 ، 9441888347 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔