انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( راست ) : حکیم و ڈاکٹر محمد علی کا مختصر سی علالت کے بعد 28 دسمبر کو سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، شفاخانہ محمدیہ بستان الادویہ ، پرانی حویلی کے مالک تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد آصفیہ ، پرانی حویلی میں ادا کی گئی اور تدفین بی بی کا الاوہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9247207920 ۔ 9703626829 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بدر النساء بیگم زوجہ جناب محمد ودود داد خاں مندو زئی کا 26 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 27 دسمبر کو بعد نماز فجر پہاڑی شریف قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989088519 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد غلام محی الدین ولد محمد نور الدین وظیفہ یاب آرامکو سعودی عرب کا 27 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادی دبیر پورہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین دبیرپورہ پولیس اسٹیشن کے عقب میں واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919371932 پر ربط کریں ۔۔