انتقال

حیدرآباد 24 ڈسمبر (راست) جناب سید مجتبیٰ حیدر ابن سید حیدر حسین کا انتقال 23 ڈسمبر کو ہوگیا۔ تدفین حضرت میر محمد مومنؒ میں نماز جنازہ مولوی سید حنان رضوی نے پڑھائی۔ مجلس عزاء زیارت 25 ڈسمبر کو 4 ساعت عصر مسجد نورالعمرہ مقرر ہے۔ مولوی سید حنان رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9966527022 یا 9676108404 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 24 ڈسمبر (راست) محترمہ احمد النساء زوجہ جناب عمر خان مرحوم دختر نواب خواجہ معین الدین جاگیردار مادنا پیٹ ساکن ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ کا 23 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 ڈسمبر بعد ظہر غوثیہ مسجد امام باڑہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت نورالاصفیاء باغ قادرالدولہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9290836612 پر ربط کریں۔