انتقال

حیدرآباد۔/23ڈسمبر، ( راست ) جناب محمد غوث خان تاجر چھالیہ ولد جناب محمد حسین خان مرحوم آلوین کا کل شام 7بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 11بجے مسجد شجاعت خانصاحب بیدواڑی بیگم بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سید رحمت اللہ شاہ قادری ؒمیں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 24 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد شجاعت خان صاحب بیدواڑی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8121198394 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/23ڈسمبر، ( راست ) جناب محمد جاوید خاں ولد جناب محمد حمید خاں مرحوم ساکن حال مقیم مہدی پٹنم متوطن ورنگل اسسٹنٹ انجینئر محکمہ عمارات و شوارع کا 13 ڈسمبر 2017کو کویت میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کوویت میں ادا کی گئی۔ تدفین کویت کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ قرآن خوانی 24 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر ریتی کی مسجد مالن بی صاحبہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 7993613520 یا 9849925805 پر ربط کریں۔