انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر آمنہ حسین بنت جناب محمد ادریس اللہ مرحوم زوجہ ڈاکٹر غضنفر حسین ( پارٹنر حاجی قربان حسین اینڈ سنس ) کا آج دوپہر طویل علالت کے بعد ان کے مکان واقع پنجہ گٹہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین داودی بوہرہ قبرستان واقع دودھ باولی میں عمل میں لائی گئی ۔ پسماندگان میں ڈاکٹر خورشید حسین اور بیٹی ڈاکٹر زہرا حسین شامل ہیں ۔ زیارت بروز چہارشنبہ 20 دسمبر بعد نماز عصر مسجد بی بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 23400353 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اسحاق بن احمد باحویرث ولد جناب احمد بن عبداللہ باحویرث عمر 58 سال ساکن شاہ گنج کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید صاحب قبلہؒ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب خالد بن احمد باحویرث موظف جنرل منیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ٹولی چوکی کے چھوٹے برادر تھے ۔ مرحوم کی فاتحہ سیوم بروز منگل 19 دسمبر 4 بجے دن مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995234984 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالحئی موظف محکمہ پولیس ولد جناب محمد عبدالغفار کا بعمر 82 سال ساکن سید علی گوڑہ ( مراد نگر ) کا 15 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین آصف نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989678674 ۔ 9440378808 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالحفیظ ولد جناب سید عبدالحمید مرحوم کا بعمر 73 سال ، ساکن سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی کا 18 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد نور سوریہ نگر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9494233129 ۔ 9963478676 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج تسلیم کوثر کا 18 دسمبر کی صبح خانگی دواخانے میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب درگاہ سید احمد بادپاؒ احمد نگر فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801258495 ۔ 9000124316 پر ربط کریں ۔۔