انتقال

حیدرآباد۔/14ڈسمبر، ( راست ) ڈاکٹر محمد فیض الرحمن بانی سینٹ جانس ہائی اسکول ابن جناب محمد عبدالرحمن ساکن قریشی لین املی بن یاقوت پورہ کا جمعرات کو علالت کے بعد خانگی دواخانہ میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد شکار خانہ کوٹلہ عالیجاہ میں 14ڈسمبرکو ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہیٰ چادرگھاٹ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ( زیارت ) بروز جمعہ بعد عصر مسجد شکار خانہ کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات سیل نمبرس 9291309013 اور 9700264734 پر ربط کریں۔
٭ ڈاکٹر محمد عبدالخالق ولد جناب محمد عبدالحمید مرحوم ساکن ملک پیٹ کا 14 ڈسمبر بروز جمعرات حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین جل پلی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے ، دولڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849510090 ، 9246336921 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ صفیہ سلطانہ زوجہ جناب محمد حبیب الدین وظیفہ یاب سب انسپکٹر آبکاری کا بعمر 70سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد حسن بصری علی نگر علی آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9700130137 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر ، ( راست ) محترمہ زکیہ بیگم زوجہ جناب محمد جاوید کمال ایڈوکیٹ بنت جناب طاہر احمد خان وظیفہ یاب تلنگانہ سکریٹریٹ کا مدینہ منورہ میں چہارشنبہ کی صبح 3 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین مدینہ منورہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، سلمہ امین کی والدہ تھیں۔ مرحومہ عزم عمرہ پر تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985622079 یا 7799357968 پر ربط کریں۔
٭ ( راست ) جناب محمد عبدالوحید ولد محمد عبدالقیوم مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز شنبہ 16 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد اسمعیل پٹیل علی باغ کالا پتھر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند محمد عبدالقیوم ( واسع ) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8828071043 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید فدا حسین رضوی انور ابن جناب سید مظفر حسین رضوی کا بہ عارضہ قلب 13 ڈسمبر بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میرمومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 15 ڈسمبر بروز جمعہ کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9603930782 پر ربط کریں۔
٭جناب جمال الدین احمد کی اہلیہ محترمہ عاصم سلطانہ کاپراسرکٹ کالونی کا چہارشنبہ کی رات کو انتقال ہوگیا۔ کوہ مولا علی مسجد و قبرستان میں بعد عصر تدفین عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ بعد عصر مولا علی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9666787778 یا 9848494447 پر ربط کریں۔