انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب میر فاروق علی ساکن تیغہ گلی یاقوت پورہ ولد جناب میر محمد علی مرحوم کا  6 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حاجی لعل محمد صاحبؒ ،متصل کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تیغہ قبرستان میں
عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان ، اور 7 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 8 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963635289 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عزیز الدین ولد جناب سید سجاد علی مرحوم کا بروز منگل 15 ربیع الاول کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز موسیٰ پیٹ قبرستان میں بعد مغرب تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب سلطان احسن الدولہ کے ماموں ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700151707
پر ربط کریں ۔۔
٭٭ شاعر صاحبزادہ میکش کی چھوٹی بہو اقبال سلطانہ زوجہ جناب میر جہان دار علی خاں بنت جناب سید محی الدین مرحوم کا 5 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدی ڈیفنس کالونی  6 دسمبر کو ادا کی گئی اور تدفین عثمان باغ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمدی ، ڈیفنس کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7013960634 پر ربط کریں ۔۔