انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد حمید الدین قادری ملتانی ساکن مادنا پیٹ منڈی کا مختصر علالت کے بعد بروز ہفتہ 31 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار یکم فروری کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ مادنا پیٹ منڈی میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9985165423 پر ربط کریں ۔۔
جناب رضا علی مرزا مؤظف اکاؤنٹنٹ محکمہ برقی ساکن شیورام پلی ولد مرزا جنگ بہادر مرحوم کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت یکم ؍ فبروری اتوار کو 4.30 بجے شام مسجد نورالامراء نورخاں بازار مقرر ہے۔ مولانا میر علی ہادی مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9052125331 پر ربط کریں۔

شمس آباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو کے والد الحاج اقبال احمد شریف ولد جناب خورشید احمد شریف مرحوم شمس آباد کی معزز شخصیت کا 30جنوری کی رات شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی افتخار احمد شریف جو شمس آباد آئے ہوئے تھے فوری شکاگو کیلئے روانہ ہوگئے۔

٭٭ جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالشکور مرحوم ساکن مغلپورہ کا بروز جمعہ 30جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین میں ادا کی گئی اور تدفین شیخ فیض کمان یاقوت پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885248884 ، 8686642908 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد خواجہ ولد جناب محروم قاسم ( مرحوم ) ریٹائرڈ ساؤتھ زون ریلوے ڈپارٹمنٹ ساکن واحد کالونی یاقوت پورہ کا 31جنوری بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم فبروری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703120863 ، 9052657875 پر ربط کریں۔