انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ ریحانہ بانو محمودی اہلیہ حضرت سید محمود سیدن میاں یداللہیٰ ( سروے آف انڈیا ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم نومبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد یداللہیٰ چنچل گوڑہ نزد ذائقہ ہوٹل ادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ شہیداں چنچل گوڑہ عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ ، حضرت سید ید اللہ جواد ید اللہیٰ سجادہ نشین دائرہ پنڈیال کی والدہ محترمہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801028197 ۔ 8179378743 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭٭ الحاج محمد خواجہ معین الدین خان عرف چشی والے معین بھائی ( بابو بھائی ) ولد جناب محمد خواجہ خان صاحب مرحوم کا انتقال بروز جمعہ 27 اکٹوبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مراد نگر کی جامع مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسرز کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700127461 ۔ 8341153214 پر ربط کریں۔۔