انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد عزیز احمد صاحبزادہ جناب شیخ سالار مرحوم فورمن آر ٹی سی کا 25 دسمبر کو ہیوسٹن (ٹیکسس ) میں انتقال ہوا ۔ عزیز احمد ، ڈاکٹر حمیدہ قوی پروفیسر آف بائیو کیمسٹری یونیورسٹی آف ہیوسٹن اور محمد قدیر احمد انجینئر Capital Metro Austin کے بڑے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ میں ہیوسٹن کے مقیم حیدرآبادیوں کی اکثریت نے شرکت کی ۔ ان کی تدفین مسلمانوں کے قبرستان فارسٹ لان (Forest Lawn) میں کی گئی ۔۔
٭ محترمہ رضیہ بیگم زوجہ محمد عبدالرشید سپرنٹنڈنٹ وظیفہ یاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس حیدرآباد بنت عبدالرحمن مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد بانو نگر سنتوش نگر میں پڑھائی گئی اور تدفین بالمقابل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9391043121 اور 9885003190 پر ربط کریں۔