انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد نصر اللہ نصیر ولد جناب محمد بن علی مرحوم موظف اے پی ایس آر ٹی سی کا بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ شاہ صاحب قبلہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حکیم وزیر علی بیرون فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8341917862 ۔ 9849403306 پر ربط کریں ۔۔

نلگنڈہ ۔ یکم ستمبر ( این ایس ایس) مجاہد آزادی اور تلنگانہ مسلح جدوجہد کے اہم کارکن کے گروناتھ ریڈی سابق رکن اسمبلی کا بعمر 92سال آج انتقال ہوگیا ۔ وہ گدشتہ چند مہینوں سے علیل تھے اور علاج کیلئے نلگنڈہ سے حیدرآباد کو منتقلی کے دوران چوٹ اُپل کے قریب انہوں نے آخری سانس لی۔ آصفجاہی حکومت کے کٹر مخالف گروناتھ ریڈی 1942ء کے دوران کمیونسٹ تحریک میں شامل ہوئے تھے ۔ گروناتھ ریڈی نے نارائن پورم میں رضاکاروں کے کیمپ پر تلنگانہ مسلح جدوجہد کے دوران حملہ کیا تھا جس میں40رضاکار ہلاک ہوئے تھے۔