انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( راست ) : ڈاکٹر محمد یوسف ولد جناب محمد مستان مرحوم وظیفہ یاب چیف میڈیکل آفیسر نظامیہ یونانی دواخانہ چارمینار کا 30 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز نماز جنازہ مسجد تقویٰ جانکی نگر بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین حکیم پیٹ قبرستان میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 8121417797 ۔ 9885920635 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب غلام خواجہ شمس الدین خاں عرف خواجہ نواب فرزند نواب غلام محی الدین خاں مرحوم اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی راجندر نگر ( موظف ) مقیم کیلیفورنیا کا بروز چہارشنبہ 2 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ زیارت مسجد بلال پرانی حویلی مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848018151 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں مرحوم کے اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران ہیں ۔۔