انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( راست ) : باغ جہاں آراء کی مشہور بزرگ شخصیت محمد ابراہیم عرف بابو بھائی کا مختصر سی علالت کے بعد 16 جولائی اتوار صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں بعد نماز مغرب عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 جولائی منگل کو بعد نماز عصر مسجد عالیہ چھاونی ناد علی بیگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290820021 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد۔ 17 جولائی (راست) جناب شیخ حسین ولد شیخ امام مرحوم ساکن گلشن اقبال کالونی ، چندرائن گٹہ، عمر 50 سال کا اچانک انتقال ہوگیا۔ مرحوم روڈ کنٹراکٹر کی حیثیت سے مشہور تھے۔ نماز جنازہ مسجد مصطفی، یوسفینؒ کالونی میں بعد نماز عشاء 17 جولائی کو عمل میں آئی اور تدفین احاطہ قبرستان مسجد اقصیٰ پھول باغ، چندرائن گٹہ میں ہوگی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد مصطفی، یوسفینؒ کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700350204 ؍ 8919144510 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰ سیدہ آل زہرہ بنت رئیس ماہرہ، یوپی سید محمد موسیٰ زیدی اہلیہ سید ابراہیم علی زیدی و بلگرامی کا 16 جولائی بروز یکشنبہ 5 بجے شام انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 18 جولائی بروز منگل 5 بجے شام عبادت خانہ حسینی، دارالشفاء مقرر ہے جس میں ذاکر اہلبیت مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ تفصیلات فون 9052557539 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔