انتقال

حیدرآباد۔/16جولائی، ( راست ) جناب محمد اقبال ولد محمد کریم الدین مرحوم ( ریٹائرڈ ملازم کیمیکل واٹر پلانٹنگ سعودیہ ) مقیم فرحت نگر کا 15جولائی کی شب انتقال ہوا۔ نماز جنازہ اتوار 16جولائی کو غوثیہ مسجد فرحت نگر دبیر پورہ میں بعد ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان تکیہ بودعلی شاہ کھڑکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 18جولائی بروز منگل غوثیہ مسجد فر حت نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔