انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ قمر النساء بیگم زوجہ حبیب شمس بلفقیہ مرحوم کا آج صبح 7 بجے انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نبی کریم میں ادا کی گئی اور اسی مسجد سے متصل حبیب صاحب کا تکیہ بھنورے کی کھڑکی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573651670 ۔ 9494241062 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( راست ) : شکاگو سے حسن چشتی کی اطلاع کے بموجب دکن کے بزرگ و پختہ کار شاعر نیاز گلبرگوی کا پچھلے ہفتے شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ نیاز گلبرگوی 1948 میں گلبرگہ سے پاکستان چلے گئے تھے اور 1988 میں وہاں سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ وہ ممتاز شاعر اور نثر نگار تھے ۔ 1938 میں انہوں نے شاعری کا آغاز کیا تھا اور آخر وقت تک اردو ادب کو مالا مال کیا ۔ وہ 94 برس کے تھے اور اپنی 10 اولادوں اور کئی پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ مرفع الحال تھے ۔ ان کی شاعری کے 2 مجموعے شائع ہوچکے ہیں ۔ شکاگو کی ادبی زندگی میں وہ بہت سرگرم تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ حیدرآباد دکن کو یاد رکھا ۔۔

00 محترمہ احمدی بیگم بنت غلام محمد آغائی زوجہ سید فصیح الدین احمد کا 13 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ 14 جولائی کو بعد نماز جنازہ تدفین درگاہ حضرت شاہ محمد صاحب قبلہ ابوالعلائی عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 جولائی بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 8801077874 پر ربط کریں۔
00 جناب الحاج محمد انتصار الدین انصاری عرف تاج ریٹائرڈ اسکول اسسٹنٹ اردو ضلع پریشد ہائی اسکول پوتنگل (منڈل بودھن، ضلع نظام آباد) ساکن شکر نگر بودھن ولد جناب محمد کبیرالدین انصاری کا 15 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 16 جولائی کو بعد نماز ظہر سردار مسجد ایکس روڈ شکرنگر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آبائی قبرستان تکیہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7989630636 ، 9705676316 پر ربط کریں۔