انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ سیدہ کنیز زینب عرف سلطانہ بنت میر غضنفر علی خاں ایڈوکیٹ مرحوم اہلیہ مرزا حیدر علی بیگ مرحوم کا 12 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 14 جولائی کو 5 بجے شام حسینی مسجد نزد حسینی کوٹھی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703608870 ۔ 8885421587 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید غلام مرتضیٰ ( سردار ) ساکن کمیلہ کی مسجد یاقوت پورہ کا 12 جولائی کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ کمیلہ کی مسجد یاقوت پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو لائف لائن ہاسپٹل چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ 14 جولائی کو مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686303957 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ سید محمد ابوالفضل موسوی زوار المعروف چھوٹو ابن سید محمد کاظم موسوی مرحوم شاعر ساقی کوثر جناب رضا موسوی کے چھوٹے بھائی کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم گروہ شیدائے شبیر کے رکن تھے ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 15 جولائی 5 ساعت عصر بمقام عبادت خانہ حسینی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985812102 ۔ 9705176976 پر ربط کریں ۔۔