انتقال

حیدرآباد۔/12جولائی، ( راست ) احمد عبدالحفیظ صدیقی قادری الموسوی ولد جناب محمد عبدالحلیم صدیقی قادری الموسوی مرحوم موظف عثمانیہ یونیورسٹی کا بعمر 76سال آج 12جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مفتی عظیم الدین صدر جامعہ نظامیہ نے پڑھائی۔ تدفین مسجد برق جنگ پیٹلہ بروج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 13جولائی بعد نماز عصر درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849263553 پر ربط پیدا کریں۔

٭ جناب محمد شریف قریشی ولد جناب الحاج محمد خواجہ قریشی پہلوان خلیفہ ساکن بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 13جولائی بروز جمعرات بعد نماز ظہر قطب شاہی مسجد لنگر حوض میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بغدادی صاحب قبلہ لنگر حوض میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون9676261497 ، 8801786228 پر ربط کریں۔