انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ سراج النساء بیگم زوجہ جناب قاری مرزا ناصر بیگ ( موظف دفتر کمشنر پولیس حیدرآباد امام و خطیب مسجد محمد اسماعیل گول ناکہ عنبر پیٹ) کا بروز منگل 11 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قریش کاچی گوڑہ پر بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد محمدیہ قادری باغ عنبر پیٹ پر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 14 جولائی مسجد قریش کاچی گوڑہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247835369 ۔ 9885584170 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اکبر ولد جناب محمد قاسم علی (مرحوم ) ساکن باغ جہاں آراء کا 11 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 جولائی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی گئی ۔ تدفین چنچل گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جولائی بعد نماز عصر جامع مسجد باغ جہاں آراء میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9502037213 ۔ 24562701 پر ربط کریں ۔۔