انتقال

حیدرآباد 9 جولائی (راست) جناب محمد ساجد علی ولد اعجاز علی مرحوم، عمر 54 سال سابق کنٹراکٹر بلدیہ ساکن پیٹلہ برج مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ سے بمقام جدہ 8 جولائی بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز مغرب جدہ ہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9391121361 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد 9 جولائی (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ پروفیسر مجید بیدار کی حقیقی بہن اور حضرت سید صادق محی الدین فہیم مفتی جامعہ نظامیہ کی چچازاد بہن سیدہ غوثیہ بیگم اہلیہ مرحوم سید شاہ عبدالرحیم حسینی ہاشمی عرف وحید بھائی کا 8 جولائی صبح 10 بجے اپنی رہائش گاہ واقع کالاپتھر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بلال کالا پتھر میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مفتی سید صادق محی الدین کی دعا کے موقع پر اہل خاندان اور اقربا شریک تھے۔ پسماندگان میں دو صاحبزادیاں اور سات صاحبزادے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد بلال کالا پتھر میں مقرر ہے۔ دیگر معلومات فون نمبرات 9246152394 اور 9848014961 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭ ( راست ) جناب سید علی کاشف قادری ساکن دارالسلام آغا پورہ ولد جناب سید علی احسن اشرف مرحوم کا بعمر 47سال 8جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9جولائی کو مسجد درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب ؒ قبلہ بھوئی گوڑہ کمان آغا پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8341082650 یا 9989267370 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

l (راست) میر اقبال علی ولد میر محبوب علی، سیول انجینئر پی ڈبلیو ڈی ساکن سالار جنگ کالونی کا 8 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد عالمگیری شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں سات دختران اور بڑے بھائی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 10 جولائی کو بعد نماز عصر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9966711915 ، 9177299956 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔