انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا معراج احمد شاہ قادری المعروف مظہر بابا صاحبزادہ حضرت ڈاکٹر نذر محبوب شاہ قادری ؒ کا 6 جولائی رات دیر گئے 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ کے بعد احاطہ درگاہ حضرت ڈاکٹر نذر محبوب شاہ قادریؒ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848056356 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ منیرہ بانو بنت جناب سید اسد رضا رضوی مرحوم ساکن مشیر آباد اہلیہ جناب سید اشفاق عزیز ابن سید عزیز حسن مرحوم کا بروز جمعرات 6 جولائی کی شام انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 9 جولائی کو 5 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 7095180970 ۔ 9299505651 پر ربط کریں ۔۔