انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب شیخ قادر محی الدین ولد جناب شیخ عبدالنبی مرحوم موظف سرکاری ملازم کا طویل علالت کے بعد 3 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ 4 جولائی بعد ظہر مسجد عثمان غنیؓ ، غازی ملت کالونی چندرائن گٹہ فلک نما میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ معلومات کے لیے 9989940079 ۔ 9866136363 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید افضل الدین جعفری ولد جناب سید خیر الدین جعفری مرحوم موظف ایم ڈی او آمنگل ضلع محبوب نگر ساکن موتی دروازہ قلعہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز دوشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد ایم ڈی لائنس میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ میراں حسینی بغدادی لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان و چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ بعد نماز عصر جامع مسجد ایم ڈی لائنس میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 8179258922 ۔ 7981827465 پر ربط کریں ۔۔