انتقال

حیدرآباد۔/30جون، ( راست ) جناب الحاج محمد رفیع الدین انصاری ولد محمد یسین صاحب کا بروز جمعہ بتاریخ30 جون انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون7097804012 ، 8686722256 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید خواجہ امین الدین موظف ڈپٹی ڈائرکٹر ٹریژیز کے فرزند جناب سید خواجہ علی الدین انجینئر دمام اور ان کی پوتی افشین علی اور دختر ریشماں جبین کا عمرہ سے واپسی کے دوران طائف سعودی عرب میں ایک کار حادثہ میں چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز پیر عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703038856 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد کاظم علی سینئیر ڈرافٹسمین جی ایس آئی ولد جناب محمد غوث کا بعمر 78 سال جمعہ 30 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد ضیا الحق ملک پیٹ واحد نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد الہی چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019776169 ۔ 040-24547794 پر ربط کریں ۔۔