انتقال

حیدرآباد ۔ 31 مئی (راست) محترمہ رحیم النساء بیگم زوجہ ڈاکٹر محمد عبدالرحمن خاں قائد جمعیت العلماء اے پی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد قطب شاہی ملک پیٹ قدیم میں ادا کی گئی جبکہ تدفین احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہ ؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر جامع مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848116614 ، 9393374290 پر ربط کریں۔