انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد وحید الدین ولد جناب محمد فرید الدین مرحوم گورنمنٹ پوسٹل ڈپارٹمنٹ عابڈس ساکن نواب صاحب کنٹہ کا طویل علالت کے باعث بروز منگل 27جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر درگاہ عبداللہ شاہ صاحبؒ کی مسجد مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین پیارو میاں کی مسجد سے متصل قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 29 جون بعد نماز عصر پیارو میاں کی مسجد مصری گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9640316086 ۔ 9951219928 پر ربط کریں ۔۔