انتقال

٭ جناب محمد مقبول احمدعرفان نعت خواں ولد محمد عبدالجباربعمر 72سال کا 20 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین تکیہ جمال بی صاحبہ فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو 4 بجے مسجد میر وزیر علی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 فرزند، 2 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9391102479 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/21جون، ( راست ) جناب محمد محی الدین صدیقی ریٹائرڈ ایکسٹنشن آفیسرپنچایت راج ولد محمد نجم الدین صدیقی مرحوم کا آج 25 رمضان کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحب ؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد عصر مسجد اجالے شاہ صاحب ؒ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9246552029 پر ربط کریں۔