انتقال

٭ ریٹائرڈ سرویئر آف ڈائرکٹر آف ٹاون پلاننگ آفس جناب مولوی حبیب الرحمن کا بروز چہارشنبہ 14جون کو بعمر 82 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد معراج اکبر نگر میں ادا کی گئی۔ مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین درگاہ شریف قادری چمن میں عمل میں آئی۔ جانشین شیخ الاسلام سید شاہ ابراہیم حسین المعروف سجاد پاشاہ نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو صاحبزادیاں ہیں۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد معراج اکبر نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 8801737114 یا 8978872355 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭٭ جناب سید عباس علی خاں ولد مولوی سید سردار علی خاں مرحوم کا کل شام قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ تدفین رات دیر گئے دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت 15 جون کو 5 ساعت شام عاشور خانہ موسیٰ ابن جعفر منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مولانا شوکت علی مرزا مخاطب کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 7674845083 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ رابیعہ بی بنت مولوی محی الدین مرحوم اہلیہ شیخ محبوب مرحوم زمیندار کمٹھانہ ضلع بیدر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد قبول پاشاہ نور خاں بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بودھ علی شاہ کھڑکی نور خاں بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جون بعد نماز عصر مسجد قبول پاشاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989200902 پر ربط کریں ۔۔