انتقال

حیدرآباد 10 جون (راست) شکر کوٹھا گلزار حوض کی ممتاز شخصیت جناب سید شبیر احمد ولد جناب سید محمود احمد مرحوم کا کل شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین نیا پل سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 9 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 11 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9063915955 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 10 جون (راست) محترمہ الفت عائشہ زوجہ جناب خواجہ محمد عبدالمقتدر مرحوم مؤظف اکاونٹس آفیسر متوطن سدی پیٹ حال مقیم حیدرآباد کا ہفتہ کی صبح مختصرسی علالت کے بعد حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر عیدگاہ میدان سدی پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان عقب ہائی اسکول عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحومہ سدی پیٹ کے زمیندار جناب محمد عبدالمغنی مرحوم کی دختر تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد عبدالمجیب ڈپٹی ایگزیکیٹیو انجینئر پنچایت راج سے فون نمبرات 9866051514 یا 9440645998 پر ربط کریں۔
00 جناب سید مصطفی علی المعروف اقبال ولد مولوی میر سجاد علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ میت مرحوم کے مکان واقع فاطمہ منزل نورخاں بازار سے 11 جون اتوار کو 9:30 بجے صبح اٹھائی جائے گی۔ مقبرہ المقام الملک میں نماز جنازہ مولانا میر محمد علی مقیم ایران کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئے گی۔ مجلس زیارت 13 جون منگل کو 4:30 بجے شام مرحوم کی قیامگاہ فاطمہ منزل نورخاں بازار مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9642669371 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں اہلیہ، ایک فرزند و دختر شامل ہیں۔
00 مولوی سید عزیز حیدر عابدی ابن سید حبیب حیدر عابدی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 11 جون بارگاہ معصومین 4 ساعت عصر مقرر ہے۔

حیدرآباد ۔ 10 جون (راست) جناب محمد اعظم پی آر او شاداں گروپ کی والدہ محترمہ فرحت النساء زوجہ جناب محمد عبدالمجید مرحوم کا 9 جون کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 69 برس کی تھیں۔ نماز جنازہ مسجد الماس روبرو املی بن بس اسٹیشن میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل، ڈاکٹر محمد شاہ عالم رسول خاں چیرمین شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، ڈاکٹر محمد صارب رسول خاں منیجنگ ڈائرکٹر شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج کے علاوہ شاداں گروپ تعلیمی اداروں کا اسٹاف، صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے جناب محمد اعظم سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادی اور جناب محمد اعظم کے بشمول تین صاحبزادے محمد معظم اور محمد کاظم شامل ہیں۔