انتقال

حیدرآباد 4 جون (راست) جناب محمد علی خاں ملازم سب اسٹیشن نور خاں بازار ولد مولوی شمشیر علی خان کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا علی حیدر فرشتہ کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مرحوم بی جے پی قائد جناب حنیف علی کے بہنوئی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مجلس زیارت 6 جون بروز منگل 4 ساعت عصر امکاز ہاؤز سابقہ زیدی منزل دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا علی حیدر فرشتہ مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 9963777700 پر ربط کریں۔