انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( راست ) : جناب یونس احمد عرف عزیز ( سابق ملازم نیشنل کمپنی ۔ جدہ ) ولد جناب غلام احمد مرحوم تحصیلدار کا آج صبح قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ مرحوم مشہور فٹبال کھلاڑی جناب جی وائی ایس لئیق ( اسسٹنٹ کمشنر پولیس ) مرحوم کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7032749065 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد علاء الدین خاں ولد جناب محمد فخر الدین خاں کا انتقال 25 مئی کی شب ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد احمدی روپ لال بازار میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963708989 پر ربط کریں ۔۔