انتقال

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (راست) جناب خواجہ شمس الدین (عرف مظفر) کا 6 فبروری کو ٹورنٹو کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔ تدفین وہیں عمل میں آئی۔ مرحوم خواجہ نظام الدین مرحوم ریٹائرڈ انڈسٹریل اڈوائزر حکومت آندھراپردیش کے بڑے فرزند تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8331984247 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/8فبروری، ( راست ) جناب محمد اسمعیل ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کا 8فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد چنورپیراں حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ موسیٰ قادری ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں اور لڑکا شامل ہے۔ فاتحہ سیوم 9فبروری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چنور پیران حسینی علم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8125293829 پر ربط کریں۔

٭ الحاجہ ڈاکٹر خواجہ بیگم شہناز، زوجہ جناب میر فضل الرحمن ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا بعمر 75سال 8فبروری کو انتقال ہوا۔ موصوفہ ڈاکٹر میر شفیق الرحمن کی والدہ تھیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد گلزار ملک پیٹ میں مقرر ہے۔
تدفین 9فبروری کو سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9849003899 پر ربط کریں۔